ETV Bharat / state

راجستھان کی مربوط ترقی میں تمام طبقات کی شمولیت ضروری: گہلوت

author img

By

Published : Feb 6, 2021, 10:14 PM IST

راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے کہا کہ ریاست کی مربوط ترقی کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کی شرکت ضروری ہے۔

Participation Of All Classes In Integrated Development Is necessary: Ashok Gehlot
راجستھان کی مربوط ترقی میں تمام طبقات کی شمولیت ضروری: گہلوت

اشوک گہلوت آج وزیراعلی کی رہائش گاہ سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے رضاکار تنظیموں، سول سوسائٹی اور صارف فورم کے نمائندوں کے ساتھ بجٹ قبل بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت بجٹ کی تیاری میں سب کی تجاویز کو شامل کرنے کے ساتھ معاشرے کے ہر طبقے کے لیے بجٹ میں مناسب التزام کرکے ریاست کی ترقی میں ان کی شرکت کو بڑھانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔

گہلوت نے کہا کہ ریاستی حکومت نے ہمیشہ سماجی تحفظ سے متعلق کاموں میں ترقی پسند سوچ کے ساتھ فیصلے کیے ہیں۔ ریاست میں غریب اور محروم طبقوں کو مرکز میں رکھ کر ان کا معیار زندگی اوپر اٹھانےکے لیے متعدد اقدامات اٹھائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2020-21 میں، مہاتما گاندھی نریگا اسکیم کے تحت، 37 کروڑ 19 لاکھ انسانی دن تیار کرکے ریاست کے 70 لاکھ 93 ہزار خاندانوں کو روزگار فراہم کیا گیا۔ نریگا کارکنوں کو بروقت ادائیگی یقینی بنائی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ جنوری 2021 تک راجستھان دیہی ذریعہ معاش ترقیاتی کونسل کے ذریعہ ایک لاکھ 84 ہزار 994 سیلف ہیلپ گروپس تشکیل دے کر 21 لاکھ 50 ہزار دیہی خواتین کو ان گروپوں سے منسلک کیا گیا۔ ساتھ ہی 13 ہزار 465 دیہاتی تنظیموں اور 482 کلسٹر لیول فیڈریشن تشکیل دے کرمنصوبے میں اب تک 1805 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کیا گیا۔

گہلوت نے کہا کہ پردھان منتری آواس یوجنا (دیہی) کے تحت ریاست میں سال 2020-21 میں 13 لاکھ 33 ہزار 394 مکانات کی منظوری جاری کی گئی ہے اور تقریباً 10 لاکھ 10 ہزار سے زیادہ مکانات تعمیر کیے جاچکے ہیں۔ بقیہ کے کام جاری ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.