ETV Bharat / state

Paper leak in Gujarat پیپر لیک ملک بھر میں ایک سنگین مسئلہ، گہلوت - راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت

گجرات میں پنچایت سروس سلیکشن بورڈ کا پیپر لیک ہو گیا۔ جس کی وجہ سے امتحان کو منسوخ کر دیا گیاہے۔ پیپر لیک معاملے ہر وزیر اعلیٰ گہلوت نے کہا کہ پیپر لیک پورے ملک میں ایک سنگین مسئلہ بن گیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 29, 2023, 5:45 PM IST

جے پور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ آج گجرات میں پنچایت سروس سلیکشن بورڈ نے پیپر لیک ہونے کی وجہ سے جونیئر کلرک کی بھرتی کے امتحان کو منسوخ کر دیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پیپر لیک پورے ملک میں ایک سنگین مسئلہ بن گیا ہے مسٹر گہلوت نے یہ بات سوشل میڈیا کے ذریعے کہی۔ انہوں نے کہا کہ گجرات میں پچھلے سالوں میں یہ 17 واں پیپر لیک ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج کی بھرتی، ہائی کورٹ کی بھرتی، ڈی آر ڈی او کی بھرتی میں بھی پیپر لیک ہونے اور بے ضابطگیوں کی شکایات ملی ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ مسئلہ کتنا سنگین ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ راجستھان میں پیپر لیک کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے سخت کارروائی کی گئی ہے۔ پیپر لیک میں ملوث افراد کو جیل بھیج دیا گیا، نوکریوں سے برطرف کیا گیا اور مافیا کی غیر قانونی جائیدادیں مندہم کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ 'میں امید کرتا ہوں کہ دیگر حکومتیں بھی نوجوانوں کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے اسی سنجیدگی سے کام کریں گی۔تمام حکومتوں کو پیپر لیک کے ملک گیر مسئلے کا جامع حل تلاش کرنے پر غور کرنا چاہیے تاکہ نوجوانوں کا مستقبل محفوظ کیا جا سکتا ہے۔' یاد رہے کہ گجرات میں 29 جنوری یعنی آج ہونے والے جونیئر کلرک بھرتی کے امتحان کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ گجرات پنچایت سروس سلیکشن بورڈ نے لیا ہے۔ اس معاملے میں گجرات اے ٹی ایس کی جانچ جاری ہے۔ اب تک 15 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Junior Clerk Exam Paper Leak گجرات میں جونیئر کلارک کے امتحان کا پیپر لیک
یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.