اجمیر میں حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کے 809 ویں عرس کے مبارک موقع پر پاکستان سفارتخانے کے ڈپٹی ہائی کمشنر آفتاب حسن عرس میں شرکت کے لئے منگل کو درگاہ پہنچے۔ انہوں نے حکومت پاکستان کی طرف سے پیش ہوکر عقیدت کا نظرانہ پیش کیا۔
آفتاب حسن نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ صاحب کی درگاہ میں انجمن کے عہدیداروں کی طرف سے ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ اور حکومت کی جانب سے خواجہ غریب نواز کی درگاہ میں حاضری دے کر پاکستان میں امن و خوشحالی کے ساتھ دونوں ممالک میں اچھے تعلقات کے لئے دعائیں کی۔
مزید پڑھیں:اجمیر: مختار عباس نقوی نے وزیراعظم کی جانب سے چادر پوشی کی
وہیں، صوفی بزرگ خواجہ غریب نواز کی درگاہ کے خادم ناتک چشتی نے ہائی کمشنر کو زیارت کروائی اور اسی موقع پر چادر اور پھول پیش کرنے کے بعد درگاہ کا نمونہ تحفہ میں پیش کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ یہاں آکر انہیں بہت سکون ملتا ہے۔ وہ دوسری بار خواجہ غریب نواز کی درگاہ پر آئے ہیں، جہاں انہوں نے دنیا میں امن کی دعا کی ہے۔