سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ Khwaja Moinuddin Chisti کے 810 ویں عرس مبارک کی پرچم کشائی کے رسم کی ادائیگی 29 جنوری کو ہوگی اور اسی کے بعد عرس مبارک کا آغاز ہو جائے گا۔
عرس میں شرکت کیلئے ملک اور برصغیر سے کثیر تعداد میں زائرین پہنچیں گے۔ گزشتہ سال کی طرح رواں برس بھی حکومت کی کورونا گائیڈ لائن کے مطابق خاص و عام زائرین کو شرکت کرنے کی اجازت ہوگی۔ اجمیر شریف درگاہ کے خادموں کی جانب سے بھی زائرین کو کووڈ 19 ہدایت نامہ پر عمل کرنے کی تاکید کی جارہی ہے۔ Pakistan Delegation Likely to Attend Urs
ہر سال کی طرح اس سال بھی پاکستانی وفد یکم رجب المرجب کو اجمیر شریف عرس میں شرکت کرنے پہنچے گا۔ عرس کی 7 رجب تک یہ وفد اجمیر میں قیام کرے گا۔ جس کے لئے ضلع انتظامیہ نے 500 پاکستانی وفد کی آرام گاہ اور ان کی حفاظت کا انتظام کرنا بھی شروع کر دیا ہے۔ سی آئی ڈی، ای بی کے علاوہ مقامی پولیس محکمہ نے پاکستانی زائرین کی حفاظت کے لیے منصوبہ بندی بھی شروع کر دی ہے۔ Pakistan Delegation Likely to Attend Urs
یہ بھی پڑھیں: Ajmer Urs Guidelines: اجمیر عرس سے متعلق پابندیوں کو ہٹانے کا مطالبہ
اجمیر پولیس کی جانب سے ایک ٹیم اٹاری بارڈر پر پاکستانی وفد کو لینے پہنچے گی۔ اجمیر آنے والے پاکستانی زائرین اپنی حکومت کی جانب سے اور وزیر اعظم کی طرف سے خواجہ غریب نواز کے عرس مبارک میں چادر پوشی کریں گے اور بھارت - پاکستان کے اچھے رشتوں کے لیے دعا مانگیں گے۔ Pakistan Delegation Likely to Attend Urs