اجمیر:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح ریاست راجستھان میں بھی عیدالضحی کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔ اجمیر میں عید الضحی کے موقع پر اللہ کی راہ میں قربانی کے لیے جانوروں کے خرید فروخت کے لئے لگائے جا رہے بازاروں میں غیرمعمولی بھیڑ دیکھی جا رہا ہی ہے۔اجمیر کی بکرا منڈی میں لوگ اپنی آمدنی کو دیکھتے ہوئے جانور خرید رہے ہیں۔خاص بات یہ ہے کہ مختلف رنگ اور نسل کے جانوروں کی قیمتوں میں ایک لاکھ تک کے جانور منڈی میں موجود ہیں۔
دیہات علاقہ سے گھریلو جانور بھی اجمیر کی بکرا منڈی میں فروخت کے لئے آئے ہوئے ہیں۔ ریاست راجستھان کے علاوہ ملک کے مختلف شہروں سے خریداروں کو اجمیر کی بکرا منڈی میں دیکھا جا سکتا ہے جہاں چھ سو روپے سے لے کر ساڑھے سات سو روپے کلو کے حساب سے جانور مل رہا ہے۔ منڈی میں بہترین اور خوبصورت جانور کو بہت پسند کیا جا رہا ہے ۔ خریداروں کا ماننا ہے کہ بھلے ہی انہیں صحیح داموں میں جانور ملا ہو مگر انہیں اس بات کا بھی افسوس ہے کی جانور پالنے والوں کو ان کی واجب قیمت نہیں مل رہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:Ajmer Sharif Dargah الطاف رضا قادری کی اجمیر شریف درگاہ پر حاضری
اجمیر کی بکرا منڈی سے ملک کے مختلف شہروں میں بھی جانور فروخت کیے جا رہے ہیں, خاص بات یہ ہے کہ آن لائن بھی جانوروں کی جانکاری لے کر ویڈیو کالنگ کے ذریعے خریداری کا سلسلہ دیکھا جا رہا ہے ۔