ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں ایک بار پھر آن لائن ٹھگی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
واضح رہے کہ اجمیر کے الور گیٹ پولیس سٹیشن پر ایک خاتون نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ اس کو ملازمت کا لالچ دیکر 42 ہزار روپے کی آن لائن ٹھگی کی گئی ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ اجمیر شہر میں آن لائن دھوکہ دہی کے معاملے اب مسلسل بڑھتا ہی جارہا ہے، اسی ضمن میں الور گیٹ پولیس سٹیشن علاقے کی اشوک نگر بھاتا کی ایک خاتون کو ملازمت دلانے کے نام پر آن لائن فارم بھروا کر اس کو دس روپے فیس جمع کروانے کو کہا گیا۔
خاتون کے ایسا کرنے سے اس کے بینک اکاؤنٹ سے 42 ہزار روپے نکال لیے گئے۔
خاتون کو جب پتہ لگا کہ اس کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے تو وہ الور گیٹ پولیس سٹیشن پہنچ گئی اور اپنی شکایت درج کروائی۔
اجمیر میں بڑھتے آن لائن کی ٹھگی کے معاملات کے پیش نظر پولیس فکر مند ہے، فی الحال الور گیٹ پولیس سٹیشن میں آن لائن ٹھگی کا معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔