الور: راجستھان میں الور ضلع کے چکانی میں نامعلوم گاڑی کی زد میں آنے سے موٹر سائکل پر سوار ایک نوجوان کی موت ہو گئی اور دیگر دو لوگ زخمی ہو گئے۔Road Accident in Alwar
ملنے والی اطلاع کے مطابق صدر تھانہ اکبر پور کے رہنے والے جگدیش پرساد کا 25سالہ بیٹا سوہن لال روزی روٹی کے لئے ریواڑی گیاہوا تھاگزشتہ 5مہینے سے کسی فلیٹ میں گارڈ کا کام کر رہا تھا اس کے چاچا کے بیٹے راجیندر اور سرجیت بھی ریواڑی میں ہی کام کرتے تھے اس لئے سوہن لال کو کام کرنے کے لئے ریواڑی بلا لیا۔
پیر کو دیوالی پر یہ تینوں اپنی موٹر سائکل سے اپنے گاؤں اکبر پور آرہے تھے تبھی شام پانچ بجے چکانی کے پاس پیچھے سے نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی۔ حادثہ میں موٹر سائکل پر سوار سوہن لال کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اس موٹر سائکل کو سوہن لال ہی چلا رہا تھاجب کہ چچیرے بھائی راجیندر اور سرجیت سنگین طور پر زخمی ہو گئے۔ راجیندر کو جے پور ریفر کر دیا جب کہ سر جیت کا علاج الور میں جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Etawah Bus Accident اٹاوہ سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک
یو این آئی