ETV Bharat / state

جے پور: این ایس یو آئی کا مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج - پولیس بھی کافی مستعد نظر آئی

راجستھان کے جے پور میں واقع اسٹیچو سرکل پر طلبا یونین این ایس یو آئی کے ریاستی صدر ابھیشیک چودھری کی قیادت میں مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

nsui protests against central government in jaipur rajasthan
این ایس یو آئی کا مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Jul 24, 2020, 4:01 PM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں اسٹیچو سرکل پر این ایس یو آئی کے کارکنان نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کا مکھوٹا پہن کر احتجاج کیا اور مرکزی حکومت سے اپیل کی کہ موجودہ وقت میں راجستھان میں ای ڈی اور سی بی آئی کے ذریعے جو کاررواہی کی جا رہی ہے اس کو روکا جائے۔ یہ احتجاج این ایس یو آئی کے ریاستی صدر ابھیشیک چودھری کی قیادت میں کیا گیا۔

جے پور میں این ایس یو آئی کا مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج

اس موقع پر ابھیشیک چودھری نے بتایا کہ آج ای ڈی اور سی بی آئی کے ذریعے جس طرح سے مرکزی حکومت جو راجستھان کی عوام کی منتخب کی ہوئی حکومت ہے اس کو گرانے کا کام کر رہی ہے۔ اس لیے ہم یہاں سے آج یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کو فورا روکا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ ریاست کے وزیر اعلی اشوک گہلوت اور ریاستی کانگریس کے جو ذمہ داران ہیں ان کے رشتہ داروں پر جس طرح سے دباؤ بنانے کے لیے سی بی آئی اور ای ڈی کے ذریعے کاررواہی کی جارہی ہے وہ کسی بھی صورت میں صحیح نہیں ہے۔

اس احتجاج میں این ایس یو آئی کے کارکنان، ذمہ داران اور دیگر افراد بھی موجود تھے اور یہاں پر ان تمام لوگوں نے جم کر نعرے بازی کی۔ وہیں، کسی طرح کا ماحول خراب نہ ہو اس کے لیے پولیس بھی کافی مستعد نظر آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.