ETV Bharat / state

کسانوں کی حمایت میں این ایس یو آئی کی سائیکل ریلی - اردو نیوز

مرکزی حکومت کی جانب سے لائے گئے تینوں زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی حمایت میں کانگریس ونگ این ایس یو آئی کی جانب سے سائیکل ریلی نکالی گئی۔

کسانوں کی حمایت میں این ایس یو آئی کی سائیکل ریلی

author img

By

Published : Jan 4, 2021, 3:53 PM IST

این ایس یو آئی کے ریاستی صدر ابھشیک چودھری کی قیادت میں ریلی جے پور میں واقع شہید اسمارک سے دہلی کی جانب روانہ ہوئی۔

ریاستی حکو مت کی وزراء کی جانب سے اس ریلی کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔

کسانوں کی حمایت میں این ایس یو آئی کی سائیکل ریلی

راجستھان حکومت میں تعلیم وزیر بھنور سنگھ بھاٹی نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ عالمی وباء کورونا کے درمیان مرکزی حکومت کی جانب سے لائے گئے تینوں زرعی قوانین کسان مخالف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے وزیراعظم نریندر مودی اپنے تین دوستوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے یہ قانون بھارتی پارلیمنٹ میں لے کر آئے۔

انہوں نے کہا کہ اس قانون کو اس وقت لانے کی بالکل بھی ضرورت نہیں تھی، نہ ہی کسی طرح سے کوئی اسمبلی اور پارلیمنٹ میں بات چیت کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ تقریباً 40 دن سے ملک کے کسان سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں لیکن ان کسانوں کی سننے کے لیے کوئی بھی نظر آتا نہیں دکھ رہا۔

بھنور سنگھ بھاٹی
بھنور سنگھ بھاٹی

انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی ہمیشہ ہی سے کسانوں کی حمایتی رہی ہے اس لئے آج یہ سائیکل ریلی نکالی جا رہی ہے۔

اس دوران راجستھان حکومت میں کابینہ وزیر اشوک چاندنا، پرتاب سنگھ کھاچریاواس، گویند سنگھ ڈوٹاسرا، حریص چوہدری سمیت کثیر تعداد میں کانگریس پارٹی اور این ایس یو آئی کے کارکنان موجود رہے۔

یہ بھی پڑھیں: جےپور: زرعی قوانین کے خلاف ٹول پلازہ پر کسانوں کا احتجاج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.