ETV Bharat / state

ادئے پور راج خاندان کی جائیداد کو چار حصوں میں تقسیم کیا جائے گا

author img

By

Published : Jun 30, 2020, 7:12 PM IST

ادئے پور راج خاندان کی جائیداد کے تنازعہ کا فیصلہ آگیا، ادئے پور کی اے ڈی جے کورٹ 2 نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ سابق شاہی خاندان کی جائیداد کو چار حصوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

Now four parts of the property of the Mewar royalty, after 37 years the court gave verict
ادئے پور راج خاندان کی جائیداد کو چار حصوں میں تقسیم کیا جائے گا

مہیندر سنگھ میواڑ نے 1983 میں ادئے پور کے راج کنبہ کی جائیداد کے تنازعہ کے سلسلے میں عدالت میں عرضی دائر کی تھی، طویل انتظار کے بعد اے ڈی جے کورٹ 2 نے منگل کو اپنا فیصلہ سنایا۔

عدالت کے فیصلے کے مطابق اب ادئے پور راج کنبے کی جائیداد کو چار حصوں میں تقسیم کیا جائے گا، جس میں مہندر سنگھ میواڑ، اروند سنگھ میواڑ اور ان کی بہن یشودھرا سنگھ میواڑ کے ساتھ ساتھ ان کے والد بھگوت سنگھ میواڑ کو حصہ دار بنایا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی اس وقت جس محل میں اروند سنگھ میواڑ رہائش پذیر ہیں وہ بھی تمام رشتہ داروں کو چار سال کی مدت کے لئے دیا جائے گا۔

عدالت نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ راج خاندان کی املاک پر تجارتی سرگرمیاں بھی فوری طور پر روکی جائیں۔

غور طلب ہے کہ یہ کیس 1983 سے عدالت کے روبرو زیر سماعت تھا، جس کے بعد اب فیصلہ کیا گیا ہے۔ عدالت نے یہ فیصلہ مشترکہ ہندو ایکٹ کے تحت دیا ہے جس میں کنبہ کے تمام افراد کو حصہ دیا گیا ہے۔

ہم آپ کو بتادیں کہ اس سے قبل ادئے پور راج کنبہ میں جائیداد کا تنازعہ گہرا ہوگیا تھا اور میواڑ شاہی کی زیادہ تر جائیداد راج خاندان کے اروند سنگھ میواڑ کے پاس تھی، لہذا ان کے بڑے بھائی مہندر سنگھ میواڑ نے اس معاملے میں عدالت میں اپیل کی تھی۔ اس کے بعد اب یہ فیصلہ آیا ہے، حالانکہ ابھی تک راج خاندان کے کسی فرد نے اس پورے معاملے پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.