راجستھان میں عالمی وبا کورونا وائرس تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ اتوار کی صبح اس کے 687 نئے معاملے سامنے آنے سے متاثروں کی تعداد ساٹھ ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ وہیں اس سے تیرہ اور مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 875 ہوگئی ہے۔
میڈیکل ڈپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مطابق ریاست میں کورونا کے ان نئے معاملوں سے انفیکشن سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر 60 ہزار 666 ہوگئی ہے۔
نئے معاملوں میں سب سےزیادہ 66 معاملے دارلحکومت جے پور میں سامنے آئے، اس سے جے پور میں متاثروں کی تعداد بڑھ کر 7277 ہوگئی ہے۔
جودھپورمیں 57 نئے معاملے سامنے آنے سے وہاں متاثروں کی تعداد 8967 ہوگئی ہے جو ریاست میں سب سے زیادہ ہے۔اسی طرح اجمیر میں سینتالیس، بیکانیر میں انچاس، ادے پور میں اڑتیس، ناگوڑ میں چوبیس، سیکر میں انتالیس، کوٹا میں اڑتالیس، باراں اور ٹونک میں اٹھائیس۔اٹھائیس، پالی اور الور میں ستائیس۔ستائیس، جالور، جیسلیمر، ڈنگرپور اور ہنومان گڑھ میں دو۔دو، بھرت پور میں اکتیس، کرولی میں تین، سوائی مادھوپور میں اکیس، بوندی میں پندرہ، جھالاواڑ میں اٹھارہ، گنگانگر میں پانچ، چتوڑگڑھ میں اٹھائیس، بھیلواڑہ اور جھنجھنو میں بیس۔بیس اور باڑمیڑ میں چالیس نئے معاملے سامنے آئے۔
ریاست میں کورونا کے تیرہ اور مریضوں کی موت ہوجانے سے اس سے مرنے والوں کی تعداد بھی 875 ہے۔ ریاست میں اب تک چودہ ہزار 265 معاملے سرگرم ہیں۔