اجمیر: نصیرآباد کے آشا پورہ میں گزشتہ دنوں ہوئے ایک قتل کے معاملے کو آج پولیس نے انکشاف کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ Naseerabad police revealed murder Ashapura
موصولہ اطلاعات کے مطابق بیلا جانسن نام کی خاتون گذشتہ روز سے لاپتہ تھی جس کی رپورٹ خاتون کے کزن ویلنگٹن میسی نے صدر پولیس اسٹیشن میں درج کرائی تھی۔
رپورٹ درج ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور بیلا جانسن کے گھر کی تلاشی لی تو انہیں بیلا کے کمرے میں جگہ جگہ خون کے دھبے ملے۔ گھر کے پچھلے حصے میں جھانک کر دیکھا تو کنواں میں اس کی لاش تیرتی ہوئی ملی جسے سول ڈیفنس کی ٹیم کی مدد سے باہر نکالا گیا۔ Naseerabad police revealed murder Ashapura
متوفی کی شناخت کے بعد اس کے کزن نے بیلہ کی گود لی ہوئی بیٹی اور اس کے دوستوں کے خلاف موقع پر رپورٹ درج کرائی، جس میں محبت اور جائیداد کی وجہ سے بیلا کے قتل کا امکان ظاہر کیا۔ نصیرآباد صدر تھانے کے افسر ہیمراج نے معاملے کو سنجیدگی لیتے ہوئے تحقیق شروع کی اور لاش ملنے کے 24 گھنٹے کے اندر پولیس نے قتل کی واردات میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کی پوچھ تاچھ میں ملزم نے بتایا کہ بیلا کی گود لی ہوئی بیٹی سودھا اور اہم ملزم گوتم بیروا کی دو سال قبل دوستی ہوئی تھی، دونوں ایک دوسرے سے شادی کرنا چاہتے تھے، تاہم بیلہ نے اس شادی پر رضامندی ظاہر کی تھی لیکن وہ اپنی بیٹی کی شادی اس کے بڑی ہونے پر ہی کرنا چاہتی تھی۔
بیلہ کی بیٹی ساری جائیداد کی واحد وارث تھی جس پر اہم ملزم گوتم بیروا کی نیت لگی ہوئی تھی۔ اس لیے وہ لڑکی کے بالغ ہونے کا انتظار نہیں کرتے ہوئے اس نے اپنے دو دیگر نابالغ دوستوں کے ساتھ مل کر بیلا کو راستے سے ہٹانے کی سازش رچی۔ اس دوران بیلا کو مقتول کی بیٹی کے ذریعے دو بار نیند کی گولیاں کھلائی۔ لیکن کامیابی نہیں مل سکی۔
مزید پڑھیں:
تیسری بار مقتول کی بیٹی کے ذریعے گوتم نے بیلہ کے کھانے میں چوہا کو مارنے کی دوا بھی ملائی لیکن مقتول کی بیٹی نے بیلا کو زہریلا کھانا نہیں کھلایا۔ تمام شازش ناکام ہونے کے بعد ملزم گوتم گزشتہ رات اپنے دونوں دوستوں کے ساتھ متوفی بیلہ کے گھر پہنچا اور 1 گھنٹے تک ادھر ادھر کی باتیں کرنے کے بعد بیلا کو گلا دبا کر قتل کرنے کی کوشش کی۔ لیکن کامیابی نہ ملی۔
اس دوران موقع پر قریب میں پڑی ایک ڈنڈے سے ملزم نے مقتول کے سر پر وار کردیا جس سے وہ جاں بحق ہوگئی۔ اس کے بعد اس نے متوفی کی لاش کو گھر کے قریب کنویں میں ڈال دی اور کمرے کی صفائی کے بعد راتوں رات تمام ملزمین موقع سے فرار ہوگئے۔