ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں گندا پانی جمع ہونے کی وجہ سے مقامی باشندوں اور نمازیوں کو کافی زیادہ دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، نمازیوں کو مسجد میں داخل ہونے سے قبل ہی سیوریج کے گندے پانی سے ہوکر گزرنا پڑتا ہے۔
نمازی اپنے آپ کو اس گندے پانی سے بچانے کی پوری کوشش کرتے ہیں لیکن پھر بھی کہیں نہ کہیں گندا پانی نمازیوں کے جسم پر لگ ہی جاتا ہے، اس پریشانی کو لے کر کئی بار نگر نگم کے اعلیٰ افسران اور مقامی پارشد سے شکایت بھی کی گئی لیکن ابھی تک اس کا کوئی حل نہی نکل سکا۔
گندا پانی جمع ہونے کی وجہ سے لوگوں کو بدبو اور کیچر کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ ہم نے کئی مرتبہ ذمہ داروں کو اس پریشانی سے مطلع کیا لیکن کوئی توجہ نہیں دی گئی، مقامی باشندوں نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی ہم پارشد کے دفتر پر جاتے ہیں تو وہاں پارشد غیر محدود رہتے ہیں اور ہم سے ملاقات نہیں کرتے۔
مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ مسجد بھی یہی پر ہے اور مسلمان نماز پڑھنے کے لئے بھی آتے ہیں تاہم ہم لوگوں کو کافی زیادہ پریشانیوں اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔