منچ کے دفتر سے آج اندریش کمار نے کارکنان کی موجودگی میں چادر روانہ کی۔
اندریش کمار نے کہا کہ 'سی اے اے کا مسئلہ حل ہوگیا ہے، اب این آر سی پر بھی عوام کے درمیان بات چیت ہونی چاہیے۔'
انہوں نے کہا کہ 'سی اے اے کو لے کر کچھ لوگ مخالفت کررہے تھے لیکن اب یہ معاملہ ختم ہوگیا ہے، اور لوگوں نے اسے قبول کرلیا ہے۔'
اندریش کمار نے کہا کہ ملک میں کچھ بنیاد پرست طاقتیں ملکی مفاد کو خراب کرنا چاہتی ہیں۔میں عرس کے موقع پر چادر روانہ کرتے ہوئے دعا کرتا ہوں کہ ہمارے ملک میں سالمیت اور ایکتا قائم رہے، انہوں نے کارکنان کے لیے بھی دعا کی۔