ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے موتی ڈونگری روڈ علاقے میں واقع مسلم مسافر خانہ میں مسلم قوم میں بیداری کے لیے ملی کونسل کی جانب سے اجلاس عام منعقد کیا گیا۔ اس اجلاس عام راجستھان کی مسلم تنظیموں کے ذمہ داران، عہدیداران، کارکنان اور ممبران سمیت عام لوگوں نے شرکت کی۔
اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر درگاہ بندایوں شریف کے سجادہ نشین مولانا یاسین عثمانی رہے۔
خطاب کرتے ہوئے مولانا یاسین عثمانی نے کہا کہ جس طرح سے راجستھان کی کانگریس حکومت کو اقلیتوں نے اپنے ووٹ سے منتخب کیا اور اشوک گہلوت کو وزیراعلیٰ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ 'راجستھان میں 90 فیصد مسلمان کانگریس کو ووٹ دیتے ہیں لیکن پھر بھی مسلمانوں کی سنوائی کہیں نہیں ہو رہی ہے۔
مولانا یاسین نے مزید کہا کہ ہم اشوک گہلوت کو یہ بتانا چاہیں گے کہ اگر مسلمانوں کو اسی طرح سے نظر انداز کیا جاتا رہا تو پانچ ریاستوں میں انتخابات ہونے ہیں وہاں پر کانگریس کی مخالفت کی جائے گی۔