ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ سے راحت نہیں ملنے کے بعد بھارتی ریاست راجستھان کے تین نگر نگم کے دو مرحلوں میں ہونے والے انتخابات کے تحت آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔
ووٹنگ صبح ساڑھے سات بجے شروع ہو چکی ہے۔ ووٹنگ شام ساڑھے پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ شام ساڑھے پانچ بجے کے بعد جو کورونا وباء سے متاثر لوگ ہیں وہ یہاں ووٹ کرنے کے لیے آئیں گے۔
صبح ساڑھے سات بجے ووٹنگ شروع ہونے کے ساتھ ہی ووٹرز میں جوش نظر آیا ہے، شام کو ساڑھے پانچ بجے تک ووٹنگ ہوگی ایسے میں ابھی فی الحال کورونا وباء کے درمیان ہو رہے انتخابات میں کورونا وباء کو لے کر جو بھی گائڈلائن جاری کی گئی ہے۔ اس کا خیال رکھا جا رہا ہے۔
جو ووٹرس ووٹ دینے کے لیے پولنگ بوتھ پہنچ رہے ہیں وہ تمام سے ووٹ کرنے اپیل کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی ریاست راجستھان کے جے پور جودھپور اور کوٹہ میں آج پہلے مرحلے کے انتخاب میں 16 لاکھ سے زیادہ ووٹرز اپنے ووٹ کا استعمال کرتے ہوئے 951 امیدواروں کے مستقبل کا فیصلہ محفوظ کریں گے۔ انتخابات کے نتائج 3 نومبر کو جاری ہوں گے۔
جے پور میں 430، جودھپور میں 296 اور کوٹہ میں 225 امیدوار سمیت کل 951 امیدواروں کے مستقبل کا فیصلہ آج یہ تمام ووٹرز کرنے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:جے پور: میونسپل کارپوریشن کا انتخاب کل، تیاریاں مکمل