پورے ملک میں محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے ساتھ ہی اسلامی نئے سال کا آغاز ذکر کربلا سے شروع ہوگیا ہے، اس کے ساتھ ہی اجمیر شریف درگاہ کے خادموں نے امام حسین کی چوکی کی رسم ادا کی گئ۔
اجمیر میں چاند رات کے موقع پر امام حسین کے تعزیۂ چوکی کی رسم اداکی گئ، اس موقع پر عقیدت مندوں نے مرثیہ خوانی کی اور امام حسین کے نام سے نذرو نیاز ادا کی ہے۔
اس دفعہ ساڑھے سات کلو چاندی کی بنی ہوئی چوکی پر غلاف خواجہ غریب نواز پیش کرتے ہوئے امام حسین کی چوکی کی رسم ادا کی گئی۔
اس کے ساتھ ہی محرم الحرام کے موقع پر مسلم اکثریتی علاقوں میں امام حسین کی شہادت کے تعلق سے ذکر و بیانات کی مجالس شروع کردی گئ ہیں۔
شہر اجمیر میں ہر جانب پانی کی سبیلیں لگائی جارہی ہیں اور اس کے ساتھ ہی یاد حسین میں بڑے پیمانے پر تعزیہ بنائی جا رہی ہے۔