ETV Bharat / state

الور میں 12 لاکھ 59 ہزار سے زیادہ لوگوں کا ویکسینیشن مکمل

چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ افسر ڈاکٹر اوم پرکاش مینا نے بتایا کہ طبی محکمہ کی طرف سے اب تک 12 لاکھ 59 ہزار 258 لوگوں کو ٹیکہ لگایا گیا ہے۔

author img

By

Published : Jun 23, 2021, 10:56 PM IST

vaccinated in Alwar
ٹیکہ کاری

راجستھان کے الور ضلع میں اب تک 12 لاکھ 59 ہزار سے زیادہ کورونا کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ افسر ڈاکٹر اوم پرکاش مینا نے بتایا کہ طبی محکمہ کی طرف سے اب تک 12 لاکھ 59 ہزار 258 لوگوں کو ٹیکہ لگایا گیا ہے۔ مسٹر مینا نے بتایا کہ محکمہ کی طرف سے پہلے 18 پلس کے لوگوں کو صرف آن لائن رجسٹریشن کے بعد ہی ٹیکہ لگایا جارہا تھا لیکن ٹیکہ کاری میں تیزی لانے کی کوشش کے تحت اب ٹیکہ کاری مرکز پر ہاتھوں ہاتھ رجسٹریشن کراکر بھی لوگوں کو ویکسینیٹ کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

راجستھان: بی جے پی اقلیتی مورچہ کا کل کانگریس حکومت کے خلاف احتجاج

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ کورونا وبا سے بچاو کے لئے ٹیکہ کاری مرکز پر جاکر ٹیکہ ضرور لگوائیں اور مرکز پر ٹیکہ کاری کیلئے لائن میں لگنے پر سوشل ڈسٹینسنگ کے ساتھ ماسک لگاکر ٹیکہ لگوائیں جس سے کہ کورونا کی ممکنہ تیسری لہر کے اثر سے بچ سکیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.