ETV Bharat / state

Moharram Procession in Ajmer اجمیر میں محرم کے موقع پر جلوس کا اہتمام - ریاست راجستھان کے اجمیر

اجمیر شریف میں حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی یاد میں مسلم علاقوں میں خاص و عام زائرین کے لیے لنگر کا اہتمام کیا جا رہا ہے، تو وہیں حضرت عباس رضی اللہ تعالی عنہ کے نام کے علم کا جلوس نکال کر شہدائے کربلا کو یاد کیا جا رہا ہے۔

اجمیر میں محرم کے موقع پر جلوس کا اہتمام

author img

By

Published : Jul 26, 2023, 2:49 PM IST

اجمیر میں محرم کے موقع پر جلوس کا اہتمام

اجمیر:ریاست راجستھان کے اجمیر کی گلی اور محلوں میں عاشق حسین سبز لباس پہنے اور اپنے ہاتھوں میں پرچم تھامے ہوئے حضرت امام حسین کے نعرے بلند کر رہے ہیں۔

عالمی مشہور صوفی حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمت اللہ علیہ کی درگاہ اجمیر شریف میں ماہانہ چھٹی شریف کی رسم ادائیگی ہوئی, جس میں ملک بھر سے کثیر تعداد میں زائرین اجمیر پہنچے۔ اسی طرح 6 محرم الحرام کو حضرت خواجہ غریب نواز رحمت اللہ علیہ کی ماہانہ چھٹی شریف کی فاتحہ رسم ادائیگی ہوئی۔

اس میں ملک بھر سے کثیر تعداد میں زائرین اجمیر شریف درگاہ پہنچے, جہاں چھٹی شریف کی رسم میں چشتیہ سلسلہ کا شجرہ پڑھا گیا اور ملک کی ترقی سلامتی کی دعا خیر کی گئی , اسی طرح خدا میں خواجہ سید زادگان کی جانب سے حضرت عباس علمدار کے نام سے علم کا جلوس بھی برامد ہوا, جس میں عاشق حسین سبز لباس پہنے علم ہاتھوں میں اٹھائے شہدائے کربلا کو یاد کرتے ہیں نظر آئے ۔ علم کا جلوس درگاہ کے پانچ نمبر گیٹ سے شروع ہوا جو خادم محلہ میں واقع امام بارگاہ پہنچا, اس موقع پر عقیدت مندوں نے شہدائے کربلا کی یاد میں لنگر بھی کیا اور شربت بھی تقسیم کیا۔

یہ بھی پڑھیں:Husain Akhada اجمیر میں حسینی اکھاڑا کی شان و شوکت اب بھی برقرار

انجمن شیخ زادگان کی جانب سے حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کے نام کا لنگر بھی کیا گیا, انجمن شیخ زادگان کے صدر شیخ زادہ سبحان چشتی اور سیکرٹری شیخ عظیم الدین چشتی کے مطابق محرم الحرام کی چاند رات سے عاشورہ تک امام حسین اور شہدائے کربلا کے نام کا لنگر کیا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.