ETV Bharat / state

Mohan Bhagwat On Azan سنکھ، گھنٹی کی آواز بند ہوگئی، ملک میں صرف آذان کی آواز سنائی دیتی ہے، موہن بھاگوت

author img

By

Published : Apr 7, 2023, 1:06 PM IST

ملک میں تیسری مرتبہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کی جانب سے راشٹریہ سیوا سنگم کی شروعات جے پور میں ہوئی۔ آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے سنگم کے افتتاح کے موقعے پر متنازع بیان دیتے ہوئے کہا کہ جب باہر کے لوگوں کو شکست ہوئی تو اندرونی لوگوں نے ہی ہمارے ملک کو توڑنے کا کام کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

جے پور: راجستھان کے دارالحکومت جے پور راشٹریہ سیوا بھارتی کا تیسرا سیوا سنگم پروگرام منعقد ہورہا ہے۔ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت نے جمعہ کو سیوا سنگم کا افتتاح کیا۔ اس کے بعد آر ایس ایس سربراہ نے سنگم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب باہر والوں کو شکست ہوئی تو اندر کے لوگوں نے ہی ہمارے ملک کو توڑنے کا کام کیا۔ پھر ہم آہنگی کی ایک بڑی تحریک شروع ہوئی۔ تب سے، ڈاکٹر ہیڈگیوار اور سنگھ پریوار نے مسلسل دورے کیے اور ملک بھر میں سماجی ہم آہنگی کے لیے کام کیا۔ موہن بھاگوت نے کہا کہ اگر ہماری سوچ اونچی ہو گی تو ایک اعلیٰ معاشرہ بنے گا اور جب سوچ نیچی ہوگی تو معاشرہ نیچے ہی رہے گا۔

راشٹریہ سیوا سنگم سے خطاب کرتے ہوئے موہن بھاگوت نے کہا کہ اس ملک میں سنکھ، گھنٹی، گھنٹہ اور ڈھول کی آواز بند ہو گئی ہے۔ اب ساؤنڈ ایمپلیفائر کی صرف 5 بار کی اذان سنائی دے رہی ہے۔ ملک میں سنکھ بند ہوگئے اس کی وجہ یہ ہے کہ گھس پیٹھیے آئے اور انہوں نے ماحول خراب کردیا۔ موہن بھاگوت نے کہا کہ ملک ہمارے ہی لوگوں کی نظر لگی ہے ان لوگوں نے ملک کو تقسیم کرنے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ملک میں روٹی اور بیٹی کا بہتر سلوک نہیں ہوگا تب تک سماجی ہم آہنگی نہیں ہوگی۔ آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ سیوا سنگم کا تیسرا پروگرام ہے۔ سنگھ کے رضاکار پہلے ہی جلسوں کے ذریعے کا خدمت کا کام کرتے ہیں۔ ڈاکٹر ہیڈگیوار سنگھ کے مرکز میں بیج کی شکل میں موجود ہیں، جہاں سماج میں جذبات کو پورا کرنے کی ضرورت ہے، وہ دوڑ کر اپنی طاقت اور ذہانت کا استعمال کررہے ہیں۔ موہن بھاگوت نے کہا کہ سنگھ کی شاخ میں آنے والے رضاکاروں میں خدمت کا شعور سب میں ہوتا ہے۔لیکن سویا ہوا ہے۔ ملک میں خدمت کرنے والے پہلے سنگھ کے کارکنان کے ساتھ ایسا نہیں ہے ہمارے میں ملک میں خدمت کا منتر پہلے سے ہی دیا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: RSS Chief Mohan Bhagwat تقسیم ہند کا فیصلہ غلط، اکھنڈ بھارت کے لیے تیار رہیں: بھاگوت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.