ETV Bharat / state

الور میں ایک بار پھر ماب لنچنگ

رکشا چوری کے الزام میں الور شہر کے شیو لال علاقے میں لوگوں نے دو افراد سمیت ایک خاتون کو بجلی کے کھمبے سے باندھ کر مارا پیٹا۔

الور میں ایک بار پھر ماب لنچنگ
الور میں ایک بار پھر ماب لنچنگ
author img

By

Published : Feb 22, 2021, 7:52 PM IST

راجستھان کے ضلع الور میں ایک بار پھر ماب لنچنگ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ دراصل رکشا چوری کے الزام میں الور شہر کے شیو لال علاقے میں لوگوں نے دو افراد سمیت ایک خاتون کو بجلی کے کھمبے سے باندھ کر بے رحمی سے پٹائی کر دی۔

الور میں ایک بار پھر ماب لنچنگ

معاملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے متاثرہ افراد کو اپنے قبضے میں لے لیا اور معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

مقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ یہ خاتون اور دونوں نوجوان رکشا چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے اور چوری کے بعد فرار نہ ہو جائیں اس لئے انہیں بجلی کے کھمبوں سے باندھ دیا گیا۔

لوگوں کا الزام ہے کہ اس علاقے سے رکشا چوری کی متعدد وارداتیں ہوچکی ہیں۔

پولیس نے مار پیٹ کرنے والے 4 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ فی الحال پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دفاعی شعبے میں ملک کا 'نجی سیکٹر' پرچم بلند کرے: مودی

واضح رہے کہ الور میں ماب لنچنگ کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے پہلے بھی متعدد وارداتیں ہوچکی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.