ETV Bharat / state

جے پور: دھرنے پر بیٹھے اساتذہ سے رکن اسمبلی کی ملاقات کی

جے پور میں مساوی تنخواہ اور ملازمت کو مستقل کرنے کے مطالبے پر دھرنا دے رہے اردو پیرا ٹیچرس سے آج آدرش نگر سے رکن اسمبلی رفیق خان نے ملاقات کی اور وزیر اعلی کو خط لکھ کر مظاہرین کے مطالبات کی طرف توجہ دینے کی اپیل کی ہے۔

رکن اسمبلی کی دھرنے پر بیٹھے اساتذہ سے ملاقات کی

author img

By

Published : Jan 20, 2021, 9:16 PM IST

راجستھان میں جے پور کے آدرش نگر حلقے سے رکن اسمبلی رفیق خان نے آج وزیراعلی اشوک گہلوت کو ایک خط لکھا ہے۔ اس خط میں انہوں نے اردو اساتذہ تنظیم اور مدرسہ پیرا ٹیچرس کے مطالبات پر توجہ دینے کی گزارش کی ہے۔

اس دوران رکن اسمبلی رفیق خان نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جے پور میں جاری اس احتجاجی مظاہرہ کے بارے میں مجھے گذشتہ رات ہی پتہ چلا، اس کے بعد میں فوراً اس مظاہرے میں شامل ہونے کے لئے پہنچا ہوں۔

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت ابھی کسی کام میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے وہ مظاہرین سے ملاقات نہیں کرپا رہے ہیں۔ جیسے ہی وہ کام سے فارغ ہوں گے فوری طور پر دھرنے پر بیٹھے اساتذہ سے ملاقات کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.