ETV Bharat / state

جیسلمیر: اقلیتی وزیر نے مدارس کا جائزہ لیا - Rajasthan government

راجستھان حکومت میں اقلیتی وزیر صالح محمد نے کہا کہ 'مدارس میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کو کسی طرح کی کوئی تکلیف کانگریس حکومت کے وقت میں نہیں آنے دی جائے گی۔'

جیسلمیر: اقلیتی وزیر نے مدرسوں کا جائزہ لیا

author img

By

Published : Oct 8, 2021, 9:45 PM IST

راجستھان حکومت میں اقلیتی وزیر صالح محمد جمعہ کے روز راجستھان کے جیسلمیر کی دورے پر پہنچے، اس دوران اقلیتی وزیر صالح محمد نے جیسلمیر میں کئی مدارس کا جائزہ بھی لیا۔ یہاں جیسلمیر کے ایک مدرسہ میں جب انہوں نے جائزہ لیا تو مدرسہ میں تعلیم حاصل کرنے والی بچیاں ان سے مل کر کافی خوش نظر آئی۔

اس دوران صالح محمد نے ان تمام بچیوں سے جو بھی پریشانی ان کی تعلیم کو لے کر آ رہی ہے یا پھر ان کے مدارس سے متعلق سامنے آ رہی ہے اس بارے میں بات کی۔ بچیوں کا کہنا تھا کہ 'ہم لوگوں کو کافی بہترین تعلیم دی جا رہی ہے۔ اس دوران صالح محمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'راجستھان کی کانگریس حکومت اقلیتی طبقے کی جانب کافی زیادہ توجہ دے رہی ہیں۔ مدرسوں میں اسمارٹ کلاسز بنانے کے لیے کمپیوٹر بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جے پور: ڈنگرپور انتظامیہ نے ڈانڈی یاترا کےلیے تعاون نہیں کیا

انہوں نے کہا کہ 'مجھے کافی زیادہ خوشی ہے کی جو کام بی جے پی حکومت نہیں کر پائی وہ کام ہم لوگ کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ مدارس میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کو کسی طرح کی کوئی تکلیف کانگریس حکومت کے وقت میں نہی آنے دی جائے گی۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.