50 بستروں پر مشتمل عارضی کورونا کیئر سینٹر اجمیر کے علاقے کایڈ میں واقع درگاہ مہمان خانہ سے شروع کیا گیا۔ کووڈ کیئر سینٹر کا ورچوئل افتتاح راجستھان میڈیکل اینڈ ہیلتھ وزیر رگھو شرما نے کیا۔
سابق وزیر مملکت برائے تعلیم و اجمیر شمالی ایم ایل اے واسودیو دیونانی، سابق وزیر مملکت برائے اطفال ترقی اور اجمیر جنوبی کے ایم ایل اے انیتا بھدیل، ضلع کلکٹر پرکاش راج پروہت، درگاہ شریف سے سید ناصرالدین چشتی، سید معین حسین چشتی، سید توفیق چشتی، درگاہ کمیٹی کے نائب صدر سید بابر اشرف سمیت متعدد معززین موجود تھے۔
اجمیر درگاہ کمیٹی کے صدر امین پٹھان کے مطابق 50 بیڈ پر مشتمل کووڈ کیئر سنٹر میں 30 بستروں پر آکسیجن سلنڈر ہوں گے۔اس کے ساتھ ساتھ 10 آکسیجن کنسٹریٹرس، 5 ملٹی پرا مانیٹر اور دیگر ضروری طبی سامان بھی ہوں گے۔
12 بستر ایک ہال میں رکھے ہیں، باقی دوسرے کمروں میں ہیں۔ اسے ضلع انتظامیہ اپنی سہولت کے مطابق استعمال کرتا رہے گا۔
درگاہ کمیٹی کے ذریعہ کووڈ کیئر سنٹر کے میڈیکل اینڈ ہیلتھ وزیر ڈاکٹر رگھو شرما کے ساتھ اجمیر شہر کے تمام روشن خیال لوگوں نے اس کی تعریف کی۔
ڈاکٹر رگھو شرما نے درگاہ کمیٹی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مشکل اوقات میں مذہبی مقامات کے تعاون اور اپیل کا عوام پر ہمیشہ گہرا اثر پڑتا ہے۔ مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نیٹ ورک کنکشن کی وجہ سے پروگرام میں شامل نہیں ہوسکے، لیکن انہوں نے درگاہ کمیٹی میں شامل ہونے پر تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ اور ریاستی حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اور درگاہ کمیٹی کے اس قدم کو عوام کے لیے بے مثال بتایا۔
مزید پڑھیں:
بھارت میں کورونا وائرس کیسز میں آئی کمی، نئے کیسز 2.59 لاکھ، اموات 4209
غور طلب ہے کی درگاہ کمیٹی مرکزی حکومت کی تشکیل شدہ کمیٹی ہے اور اسی کی گائیڈ لائن کے مطابق کام انجام دیتی ہے۔