ETV Bharat / state

ٹنکی میں دودھ ڈالنے کا ویڈیو وائرل، دودھ والا گرفتار - ضلع انتظامیہ

گزشتہ 22 مئی کو بھرت پور میں دودھ والے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ جس میں دودھ والا دودھ کا پیکٹ منھ سے پھاڑ کر ٹینک میں ڈال رہا تھا۔ منگل کو دودھ والے کے اس عمل کے لئے پولیس نے اسے گرفتار کیا ہے۔

Video Viral of tearing milk packets from mouth and pouring it in tank, youth arrested
ٹنکی میں دودھ ڈالنے کا ویڈیو وائرل، دودھ والا گرفتار
author img

By

Published : Jun 9, 2020, 6:04 PM IST

راجستھان کے بھرت پور میں 22 مئی کو ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ جس میں دودھ بیچنے والا نوجوان اپنے منہ سے دودھ کی تھیلی پھاڑ کر ٹنکی میں ڈال رہا تھا۔ جسے وہ لوگوں کے گھروں میں بیچتا ہے۔ پولیس نے اس دودھ والے کے خلاف رپورٹ درج کرکے منگل کو اسے گرفتار کرلیا۔

ٹنکی میں دودھ ڈالنے کا ویڈیو وائرل، دودھ والا گرفتار

ضلع انتظامیہ کورونا کی وبا کے انفیکشن کو روکنے کے لئے پوری کوشش کر رہی ہے۔ ایسی صورتحال میں جب دودھ والے کی یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو پولیس نے فوری طور پر اس معاملے کو نوٹس لیا اور متھرا گیٹ پولیس اسٹیشن میں اس نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا۔

وائرل ویڈیو شہر کے پاور ہاؤس چوراہے کے قریب سرس بوتھ کی ہے۔ جہاں دودھ بیچنے والے اس نوجوان کی اس حرکت کو ایک نوجوان نے اپنے کیمرے میں قید کرلیا اور سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔

افسر نے بتایا کہ گرفتاری کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ کوئی بھی شخص ایسی حرکت دوبارہ نہ کرے۔ کیونکہ پہلے ہی لوگ کورونا کی وبا سے نبرد آزما ہیں۔

ملزم گاؤں مونو لوہارا کا رہائشی ہے جو متھرا سے متصل ہے۔ فی الحال ملزم کو اے ڈی ایم کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ آپ کو بتادیں کہ اس سے قبل بھرت پور میں بھی ایک کیلے والا تھوک لگاکر کیلا فروخت کررہا تھا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.