ETV Bharat / state

'کیسے بھی کر کے ہمیں گھر پہنچا دیا جائے' - اجمیر میں تارکین وطن مزدور

گورنمنٹ ہائر سکنڈری اسکول کے شیلٹر ہوم میں رہنے والے مزدوروں کا کہنا ہے کہ 'وہ اپنے کنبہ کی پرورش کے لئے فصل کاٹنے اپنے گھروں سے اتنی دور آئے تھے۔ لیکن وہ نہیں جانتے تھے کہ وہ کورونا انفیکشن کی وجہ سے پھنس جائیں گے۔'

'کیسے بھی کر کے ہمیں گھر پہنچا دیا جائے'

author img

By

Published : Apr 29, 2020, 4:16 PM IST

ریاست راجستھان کے ضلع اجمیر کے کیکڑی میں واقع شیلٹر ہوم کے مہاجر مزدور منگل کے روز ضلع ڈویژن کے دفتر پہنچے اور انتظامیہ سے وطن واپسی کی درخواست کی۔

تاکین وطن مزدوروں کا کہنا ہے کہ'انہیں کیسے بھی کر کے گھر پہنچا دیا جائے۔'

گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول کے شیلٹر ہوم میں رہنے والے مزدوروں کا درد یہ ہے کہ 'وہ اپنے کنبہ کی پرورش کے لئے فصل کاٹنے اپنے گھروں سے اتنی دور آئے تھے۔ لیکن وہ نہیں جانتے تھے کہ وہ کورونا انفیکشن کی وجہ سے پھنس جائیں گے۔'

وہیں مزدوروں کے شیلٹر ہوم سے باہر آنے اور سب ڈویژن آفس پہنچنے کی اطلاع ملنے پر سب ڈویژن آفیسر نے متعلقہ اہلکاروں سے بات کی اور برہمی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ'اعلی عہدیداروں کی ہدایت ملنے کے بعد ہی انہیں گھر لے جانے کا انتظام کیا جائے گا۔'

انہوں نے کہا کہ 'ان مزدوروں کو باقاعدہ وقت پر کھانا دیا جارہا ہے۔ شیلٹر ہوم کے مزدوروں کی روزانہ جانکاری لی جاتی ہیں۔ اگر کہیں بھی کمی محسوس ہوتی ہے تو وہ خود ہی متعلقہ افراد کو بہتری کی ہدایت کرتے ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.