ریاست راجستھان کے اجمیر میں سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین حسن کی درگاہ کے خادم شاہ سید فخر نواز چشتی اور ان کی ٹیم نے بذریعہ 'میرے خواجہ فاؤنڈیشن' کے زیراہتمام غریب اور ضرورت مندوں کو سردی سے محفوظ رکھنے کے لیے اجمیر کے دیہاتی علاقے میں کمبل تقسیم کیے ہیں۔
اس کے علاوہ ملک سیریا میں بھی فاؤنڈیشن کی جانب سے غذائیت الاشیاء اور دیگر ضروریات سامان کے پیکٹ بھی بھیجے گئے۔
غور طلب ہے کہ فخر نواز اجمیر شریف درگاہ کے خادم ہیں اور تصوف صوفیزم کا پیغام عالمی سطح پر پھیلانے کی نیت سے خدمت خلق کر رہے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ 'میرے خواجہ فاؤنڈیشن کے ذریعے غریب، غرباء مساکین پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں اور دینی و دنیاوی خدمات سے اللہ کا قرب حاصل کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: راجستھان وقف بورڈ کی جائیداد پر ناجائز قبضہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی