ریاست راجستھان کے اجمیر شریف میں شاہ خواجہ اللہ بخش تونسوی رحمتہ اللہ علیہ طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، دو روزہ اس طبی کیمپ میں اندر کوٹ علاقے کے بزرگوں، بچوں اور خواتین کا مفت علاج ہوا، ڈاکٹرز کی ٹیم نے مریضوں کا بی پی اور شوگر ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ ای سی جی بھی کیا گیا اور ضرورت کے مطابق انہیں دوائیاں دی گئیں۔
سوسائٹی اندر کوٹیان پنچایت کے زیراہتمام اس میڈیکل کیمپ کا مقصد لوگوں کو صحت یابی کی جانب مائل کرنا تھا، زم زم شفا خانہ میں پردہ نشین خواتین کے لیے خصوصی ماہر امراض خواتین ڈاکٹر کا بھی اہتمام کیا گیا، اس سلسلے میں صحتیابی اور بیداری کو بھی توجہ دی جا رہی ہے۔
اس طبی کیمپ میں علاج کے لیے آئے مریضوں کے مطابق علاقے میں گھر کے قریب ہی بہتر طبی انتظامات کے ساتھ علاج سے لوگوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔