ETV Bharat / state

Mansoori Samaj منصوری سماج کا ہاسٹل کے لئے زمین الاٹ کرنے کا مطالبہ

author img

By

Published : Aug 12, 2023, 2:18 PM IST

آل انڈیا منصوری سماج کے نمائندوں نے ضلع کلکٹر کو میمورنڈم سونپ کر ہاسٹل کے لیے زمین الاٹ کرنے کا مطالبہ کیا۔ آل انڈیا منصوری سماج کے ریاستی صدر ریاض احمد منصوری نے کہا کہ منصوری سماج ڈیڑھ سال سے ہاسٹل کے لیے زمین الاٹ کرنے کے مطالبے کو لے کر جدوجہد کر رہا ہے۔

منصوری سماج کا ہاسٹل کے لئے زمین الاٹ کرنے کا مطالبہ

اجمیر:ریاست راجستھان کے اجمیر میں آل انڈیا منصوری سماج کے کارکنان نے ریاستی حکومت سے ہاسٹل کی تعمیر کے لئے زمین الاٹ کرنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ریاست میں 40 لاکھ افراد منصوری برادری سے تعلق رکھتے ہیں۔ ایسے میں معاشرے میں تعلیم کے فروغ کے مقصد سے ہاسٹل کے لیے زمین کی مانگ کی گئی۔ جس پر زمین کی الاٹمنٹ بھی حکومت نے کی تھی۔ فائل تیار ہونے کے باوجود ضلع انتظامیہ کی طرف سے سماج کے لوگوں کو ادھر ادھر بھڑکایا جا رہا ہے۔ جس کی وجہ سے اب سماج کے لوگوں میں کافی ناراضگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر جلد از جلد ہاسٹل کے لیے زمین الاٹ نہیں کی گئی تو سماج کے لوگ ضلع کلکٹریٹ کے باہر جمع ہو کر احتجاج کریں گے۔ جس کی تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ کی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:Jamea-Tul-Hidaya جامعۃ الہدایہ کے فاغین کےلیے ہندی زبان کا آن لائن کورس متعارف
مسلم منصوری سماج کے راجستھان صدر ریاض احمد منصوری کے مطابق برادری میں نوجوان بچوں کی تعلیم ترقی اور تربیت کے لیے کسی بھی طرح کی بندش برداشت نہیں کی جائے گی. حکومت راجستھان سے لے کر مرکزی حکومت تک سے طالب علم بچوں کی تعلیمات مستقبل کو لے کر مطالبات کیے جاتے رہیں گے,جس کے لیے سڑکوں پر اتر کر دارالحکومت تک بھی جانا پڑا تو بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.