اجمیر: راجستھان کے اجمیر کے کرسچن گنج تھانہ علاقے میں معمولی جھگڑے کے دوران طیش میں آکر ملزم شوہر مکیش نے اپنی بیوی جینیفر کا گلا دبا کر قتل کر دیا۔ قتل کی وارادات کو انجام دینے کے بعد قاتل نے لاش بوری میں باندھ کر پشکر کے جنگلوں میں پھینک دی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے قاتل شوہر کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق شوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل کے واقعہ کا مقامی باشندوں کو علم ہوا تو انہوں نے مقتولہ کے لواحقین کو اس کی اطلاع دی۔ مقتولہ کے لواحقین نے مقامی تھانے میں قتل معاملے کی شکایت درج کرائی۔ پولیس فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم شوہر مکیش کو گرفتار کر لیا۔ Woman Killed for Dowry in Ajmer
یہ بھی پڑھیں:Eleven Years Old Boy Murder مغوی بچے کی لاش برآمد
پولیس نے بتایا کہ مکیش اور جینیفر دونوں کی شادی گذشتہ ماہ ہی ہوئی تھی۔ پولیس کو دی گئی شکایت میں مقتولہ کے اہل خانہ نے ملزم شوہر پر شادی کے بعد سے جہیز اور دیگر مطالبات کے لئے تشدد کرنے کا الزام لگایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دونوں کی شادی تیسرے شخص کی ثالثی کے بعد ہوئی تھی۔ ملزم نے پولیس کے سامنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔