ETV Bharat / state

بنگال میں سیکولرزم کی ہی جیت ہوگی: کانگریسی رہنما - مغربی بنگال ک

کانگریس کے رکن اسمبلی عشاء علی خان چودھری نے کہا کہ بی جے پی بیرونی رہنماؤں کی مدد سے لاکھ کوشش کر لے لیکن سیکولرزم کی جیت ہوگی۔

maldah congress mla says secularism will win_wbur

author img

By

Published : Dec 7, 2020, 1:56 PM IST

مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے وشنھ نگر سے کانگریس کے رکن اسمبلی عشاء علی خان چودھری نے کہا کہ مغربی بنگال کی موجودہ سیاسی صورتحال زیادہ سنگین نہیں ہے۔

چند لوگ موجودہ صورتحال کو سنگین بنانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن اپنے ناپاک ارادوں میں کبھی کامیاب نہیں ہو پائیں گے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ بنگال کے عوام کی ذہنیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے جس طرح کی سیاست شروع کی ہے، وہ صرف اترپردیش، ہریانہ اور مدھیہ پردیش میں ہی چل سکتی ہے۔ نفرت اور مذہب کے نام پر سیاست کے لئے بنگال میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ بی جے پی سے کچھ ہونے والا نہیں ہے۔

کانگریس کے رکن اسمبلی عشاء علی خان چودھری نے کہا کہ بی جے پی بیرونی رہنماؤں کی مدد سے لاکھ کوشش کر لے لیکن سیکولرزم کی جیت ہوگی۔

سیکولرزم ہی واحد جمہوری طاقت ہے جس کی بدولت نفرت اور مذہب کے نام پر سیاست کرنے والوں کو شکست دی جا سکتی ہے۔

کانگریس کے رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ بی جے پی مذہب کی سیاست کے نام پر ووٹ حاصل کرتی ہے تو پھر مسلمانوں کے ووٹوں کی کیا ضرورت ہے۔ دوسری ریاستوں میں انتخابات کے لئے مختلف پالیسی اور مغربی بنگال کے لئے مختلف پالیسی پر عمل کر رہی ہے۔ بنگال میں یہ سب نہیں چلے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکمراں ترنمول کانگریس کی وجہ سے گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں 18 سیٹز مل گئی تھیں لیکن اسمبلی انتخابات میں ایسا کچھ ہونے والا نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.