اجمیر: عالمی شہرت یافتہ حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کے 811 ویں عرس میں 5000 ملنگوں کا ایک وفد روایتی انداز میں مہرولی شریف سے اجمیر کے لئے روانہ ہوا۔ درگاہ کے خادم سید ذوالفقار چشتی عرف باری بابا کے مطابق منگل کو اجمیر عرس کی چھڑی مبارک حضرت بابا قطب الدین بختیار کاکی رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ سے نیک تمناؤں کے ساتھ روانہ کی گئی۔ ملنگوں کا یہ وفد عرس کے آغاز سے ایک دن قبل درگاہ اجمیر پہنچے گا۔ Malang Will Present Chari Mubarak In Dargah Ajmer Sharif
اس وفد کی کو دہلی سے اجمیر کے راستہ میں کسی کسم کی کوئی دشواری پیش نا آئے اس کے لئے درگاہ انجمن شیخ زادگان کی جانب سے مختلف سوہلیت فراہم کرائی جاےگی۔ انجمن کے سیکرٹری شیخ زادہ زائد الحق چشتی نے بتایا کی خواجہ صاحب کے 811وے عرس مبارک میں شرکت کرنے والے ہزاروں ملنگوں کے وفد کے لئے ان کے سفر کے درمیان لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اجمیر درگاہ کے بلند دروازے پر اٹھارہ جنوری کو پرچم کشائی، غوری خاندان 250 برسوں سے نبھا رہا ہے روایت
غور طلب ہے کہ حضرت بابا قطب الدین بختیار کاکی رحمۃ اللہ علیہ اپنے پیر و مرشد حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے دنیا سے پردہ لینے کے بعد ان کا عرس منایا کرتے تھے, تب دہلی سے اجمیر پیدل سفر کرکے چھڑی مبارک یادیں جھنڈا مبارک پیش کرتے اور عرس مبارک مناتے تھے۔ اسی روایت کو آج بھی صوفی ملنگ قلندر قائم رکھتے ہوئے چھڑی مبارک اجمیر لا کر پیش کرتے ہیں Malang Will Present Chari Mubarak In Dargah Ajmer Sharif