کورونا گائیڈلائن کے مطابق حضرت محبوب الرحمن نیازیؒ کے 93 ویں یوم پیدائش Anniversary of Hazrat Mehboob Ur Rahman Niazi کو عقیدت کے ساتھ منایا گیا۔ رہنماہدایات پر عمل کرتے ہوئے بہت کم لوگوں کی موجودگی میں فاتحہ خوانی ہوئی اور خضرت محبوب الرحمن نیازی کے مزار پر چادر چڑھائی گئی۔
اس موقع پر عقیدت مندوں کے عالمی وباء کورونا کے خاتمے کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔ درگاہ کے سجادہ نشین سید حبیب الرحمن نیازی کی جانب سے یہاں پر خاص دعا کروائی، اس دوران ہندو مسلم برادری کے لوگ موجود رہے۔ آخر میں صلوۃ وسلام پڑھا گیا۔
درگاہ کے سجادہ نشین سید حبیب الرحمن نیازی نے بتایا کہ حضرت محبوب الرحمن نیازی رحمۃ اللہ علیہ کا یوم پیدائش آج دارالحکومت جے پور میں منایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ پورا پروگرام شام کے وقت منعقد کیا جاتا ہے لیکن عالمی وبا کورونا کے قہر کی وجہ سے یہ پورا پروگرام اس مرتبہ صبح منعقد کی گئی۔
اس موقع پر تین کتابوں کا بھی رسم اجرا بھی کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا وبا کو لے کر راجستھان حکومت کی جانب سے جو گائیڈ لائن جاری کی گئی ہے اس کا مکمل طور پر خیال رکھا گیا۔'
مزید پڑھیں: