ETV Bharat / state

جے پور: مدرسہ پیرا ٹیچرز نے کانگریس دفتر کا گھیراؤ کیا - اردو نیوز جےپور

مظاہرین کا کہنا ہے کی راجستھان کانگریس نے اپنے انتخابی منشور میں ان سے یہ وعدہ کیا تھا کہ جو لوگ عارضی طور پر کام کر رہے ہیں ان تمام لوگوں کو کانگریس حکومت بننے کے بعد مستقل کیا جائے گا۔ کانگریس کی موجودہ ریاستی حکومت کا تین برس مکمل ہونے والا ہے مگر حکومت اپنے اس وعدے کی جانب کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔

مدرسہ پیرا ٹیچرز نے کانگریس دفتر کا گھیراؤ کیا

author img

By

Published : Nov 10, 2021, 5:09 PM IST

راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے شہید اسمارک پر مستقل کرنے کے مطالبے پر دھرنا دے رہے راجستھان مدرسہ پیرا ٹیچرز، راجیو گاندھی پیرا ٹیچرز اور شکشا کرمیوں کی جانب سے ریاستی کانگریس کے دفتر کا گھیراؤ کیا گیا۔

جے پور: مدرسہ پیرا ٹیچرز نے کانگریس دفتر کا گھیراؤ کیا

گھیراؤ سے قبل راجستھان پیرا ٹیچرز اور شکشا کرمی جے پور کے شہید اسمارک سے مارچ کی شکل میں روانہ ہوئے اور مختلف مقامات سے ہوتے ہوئے ریاستی کانگریس دفتر پہنچے۔ اس دوران یہاں پر راجستھان حکومت کے خلاف زور دار نعرے بازی کی گئی۔

یہاں سے یہ مطالبہ کیا گیا کہ ان لوگوں کو جلد سے جلد مستقل کیا جائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ روزانہ الگ الگ طرح سے راجستھان حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں آج ریاستی کانگریس دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:راجستھان: پیرا ٹیچرز کا اراکین اسمبلی کے گھروں کے سامنے دھرنا

مظاہرین کا کہنا ہے کی راجستھان کی کانگریس حکومت نے اپنے انتخابی منشور میں ان سے یہ وعدہ کیا تھا کہ جو لوگ عارضی طور پر کام کر رہے ہیں ان تمام لوگوں کو کانگریس حکومت بننے کے بعد مستقل کیا جائے گا۔ لیکن تین برس کا ایک لمبا عرصہ مکمل ہونے والا ہے مگر حکومت اس جانب کوئی توجہ نہی دے رہی ہے۔

اس لیے راجستھان مدرسہ پیرا ٹیچرز، راجیو گاندھی پیرا ٹیچرز اور شکشا کرمی نے مل راجستھان حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اگر ہمارے مطالبے کی جانب توجہ دی جاتی ہے تو ٹھیک ہے ورنہ ہم لوگ اترپردیش جائیں گے اور وہاں پر کانگریس پارٹی کے خلاف تشہیر کا آغاز کریں گے۔ وہیں کانگریس کے ریاستی دفتر کے باہر کثیر تعداد میں پولیس کے جوانوں کو بھی تعینات کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.