ETV Bharat / state

مدرسہ پیرا ٹیچرز اور اردو اساتذہ جسلمیر میں احتجاج کریں گے

بھارتی ریاست راجستھان کے مدرسوں میں پڑھانے والے اساتذہ یعنی پیرا ٹیچر اور سرکاری اسکولوں میں اردو پڑھانے والے اساتذہ 12 اگست بدھ کے روز صبح گیارہ بجے اپنے مطالبات کو لے کر جیسلمیر میں احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔

madarsa para teachers and urdu teachers will protest in jaisalmerچ
مدرسہ پیرا ٹیچرز اور اردو اساتذہ جسلمیر میں احتجاج کریں گے
author img

By

Published : Aug 8, 2020, 7:44 PM IST

یہ احتجاجی مظاہرہ راجستھان اردو اساتذہ تنظیم کے ریاستی صدر امین قائم خانی کی قیادت میں ہو گا۔

دیکھیں ویڈیو

یہ احتجاج جسلمیر میں اس لیے کیا جا رہا ہے کیونکہ جیسلمیر کے ہوٹل سوریا گڑھ میں راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کو حمایت دینے والے تمام رکن اسمبلی ٹھہرے ہوئے ہیں۔

مدرسہ پیرا ٹیچر تنظیم کے ریاستی صدر مسعود اختر کا کہنا ہے کہ، 'جب سے راجستھان میں کانگریس حکومت بنی ہے تب سے راجستھان میں اقلیتوں کی جانب توجہ نہی دی جا رہی ہے۔ جبکہ سو فیصد ووٹ اقلیتی طبقے کے لوگ کانگریس کو ہی دیتے ہیں۔'

مسعود اختر کا کہنا ہے کہ، 'اقلیتی طبقے کے لوگوں نے کانگریس حکومت بنانے کے لیے اپنی جی جان سے محنت کی، لیکن پھر بھی اس طرح سے ہم لوگوں کو الگ کر دینا، ہماری جائز مطالبات کی جانب توجہ نہی دینا یہ کون سی بات ہوی؟'

مسعود اختر کا کہنا ہے کہ، ' ڈیڑھ برس مکمل ہونے کے باوجود مدرسہ پیرا ٹیچرس کے لیے حکومت نے کچھ بھی نہیں کیا۔'

مسعود اختر کا کہنا ہے کہ، 'ہم گزشتہ عرصے سے یہی مطالبہ کر رہے ہیں کہ ہم کو پرماننٹ کیا جائے، لیکن حکومت ہماری مطالبات کی جانب توجہ نہی دے رہی ہے۔

مزید پڑھیں:

باڑمیر: درانداز کی لاش کو پاکستان کو سونپنے کی تیاری

اس لیے ہمیں مجبوراً جیسلمیر میں جہاں پر تمام رکن اسمبلی ٹھہرے ہوئے ہیں، وہاں پر احتجاجی مظاہرہ کرنا پڑے گا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.