راجستھان کی مختلف مسلم تنظیموں نے کانگریس کے سینئر رہنما سچن پائلٹ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران مسلم تنظیموں کے عہدیداران نے اردو کو نظر انداز کرنے اور ریاست میں بڑھتے ہجومی تشدد کے واقعات پر اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔
تنظیموں کے عہدیدران نے پائلٹ کو صاف طور پر کہہ دیا کہ اگر ہمارے مطالبات پر توجہ نہیں دی جاتی ہے تو ہم لوگ بڑا اقدم اٹھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح سے راجستھان میں مسلسل ہجومی تشدد کے معاملوں میں اضافہ ہو رہا ہے اس کو لے کر بھی پائلیٹ سے بات کی اور کہا کہ جلد سے جلد راجستھان میں ہجومی تشدد کے خلاف سخت قانون بنایا جائے تاکہ ہجومی تشدد کے واقعات میں کمی آئے۔
وہیں سرکاری اسکولوں میں اردو کو ختم کرنے کا کام کیا جا رہا ہے اس کو لے کر بھی تنظیموں کے ذمہ داران کی جانب سے غصے کا اظہار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہجومی تشدد معاملے میں اجمیر ضلع کلکٹر سے ملزمین کی گرفتاری کی مانگ
تاہم مسلم تنظیموں کے عہدیداران کی سچن پائلیٹ سے ملاقات کو لے کر میڈیا کو کسی طرح سے کوئی اطلاع نہی دی گئی۔