ETV Bharat / state

خواجہ اجمیریؒ کی سوانح حیات پر مبنی کتاب کا اجرا - محمد انور قادری

مولانا محمد انور اشرف قادری کی تصنیف کردہ کتاب روح الارواح فی الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ نامی کتاب کی رسم اجرا، درگاہ شریف کے خادمین کی جانب سے عمل میں لائی گئی۔

حضرت خواجہ اجمیریؒ کی سوانح حیات کتاب کی رسمِ اجرا

author img

By

Published : Feb 10, 2021, 1:26 PM IST

Updated : Feb 10, 2021, 2:20 PM IST

بزرگ صوفی حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کی زندگی اور ان سے جڑی تمام معلومات 'روح الارواح فی الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ' نامی کتاب میں دستیاب ہے۔ تقریبا چار سو صفحات سے بھی زائد اس کتاب کو سوانح حیات غریب نواز پر لکھی گئی کتابوں سے اضافی معلومات جمع کرکے کتابی شکل دی گئی ہے۔

حضرت خواجہ اجمیریؒ کی سوانح حیات کتاب کی رسمِ اجرا

مولانا محمد انور اشرف قادری جو کہ اس کتاب کے مصنف ہیں، انہوں نے بتایا کہ اس میں سندی کتاب معین الارواح, دلیل العارفین کے حوالے سے تاریخی پختہ مکمل واقعات درج کیے گئے ہیں۔

خادم سید شکیل احمد چشتی کے مطابق حضرت خواجہ غریب نوازؒ کے بڑے صاحبزادے بابا فخر الدین چشتی کی درگاہ سرواڑ شریف سے روحانی حکمِ بشارت کے بعد مولانا محمد انور قادری سے اس کتاب کو چالیس دنوں میں مکمل کرایا گیا ہے۔ جس کا رسم اجراء درگاہ کے احاطہ اعتراف نور میں رکھا گیا۔

کتاب کے اجراء کے وقت زائرین اور عقیدتمندوں کے علاوہ خادم خواجہ بھی موجود تھے۔ مولانا قادری اور سید شکیل احمد کو دستار اور گلپوشی سے نوازا گیا اور مبارکباد پیش کی گئی۔

Last Updated : Feb 10, 2021, 2:20 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.