ETV Bharat / state

راجستھان :بھکاریوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے مہم کا آغاز - بھکاریوں کو عزت کے ساتھ اپنی زندگی گزارنے کا موقع

آج جے پور میں راجستھان پولیس اور سماج کلیان محکمہ کی جانب سے بھکاریوں کے لیے ایک مہم کا آغاز کیا گیا۔اس مہم کے تحت ان بھکاریوں کو روزگار حاصل کرنے کی ووکیشنل ٹریننگ دی جائے گی۔

راجستھان :بھکاریوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے مہم کا آغاز

author img

By

Published : Sep 7, 2021, 5:03 PM IST

ریاست راجستھان کی دارالحکومت جے پور میں راجستھان پولیس اور سماج کلیان محکمہ کی جانب سے فقیروں کو فقیری کی زندگی سے آزادی دلانے کے لیے آج ایک مہم کی شروعات کی گئی۔ اس مہم کا مقصد بھکاریوں کو عزت کے ساتھ اپنی زندگی گزارنے کا موقع دینا ہے۔

راجستھان :بھکاریوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے مہم کا آغاز

اس مہم کے تحت جن علاقوں میں بھیک مانگتے ہوئے لوگ نظر آئے، ان بھیکاریوں کو راجستھان پولیس اور سماج کلیان محکمہ کی ٹیم کی جانب سے ریسکیو کر ریسکیو سینٹر بھیجا جائے گا۔

ان لوگوں کو ریاستی حکومت کے 'ووکیشنل ٹریننگ فار لائف ڈگنیٹی'(عزت کے ساتھ گزارنے کی تربیت) کے اسکیم کے تحت روزگار دینا ہے۔ راجستھان اسکل اینڈ لائیولی ہوڈ ڈویلپمنٹ کارپوریشن (آر ایس ایل ڈی سی) نے بھیکاروں کے لیے ایک سال کا پروگرام شروع کیا ہے۔اب ان لوگوں کو ٹریننگ دے کر روزگار دیا جائے گا۔

اس مہم کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اے سی پی نریندر دائما نے بتایا کہ راجستھان پولیس اور سماج کلیان محکمہ کی جانب سے ایک مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

اس مہم کے تحت راجستھان پولیس شہر کے مختلف علاقوں میں بھکاریوں کا سروے کر رہی ہے۔راجستھان پولیس بھی سماج کلیان محکمہ کا قدم سے قدم ملا کر ساتھ دے گئی۔

مزید پڑھیں:Pehlu Khan lynching case: راجستھان ہائی کورٹ نے 6 ملزمین کو طلب کیا

وہیں سماج کلیان محکمہ کے اعلی افسران کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں کی جانب سے شہر میں موجود بھکاریوں کے حوالے سے ایک سروے کیا گیا ، اس سروے میں ان بھکاریوں کا کہنا ہے تھا کہ وہ لوگ کام کرنا چاہتے ہیں اور راجستھان حکومت نے بھی اپنے بجٹ میں اس بات کا اعلان کیا تھا کہ وہ 'بھکاریوں سے پاک شہر بنائیں گے'۔اسی بات کو عملی جامہ پہناتے ہوئے اس خاص مہم کا آغاز کیا ہے اور مندر کے باہر بیٹھنے والے بھکاریوں کو ریسکیو سینٹر بھیجا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ریاستی حکومت کے اس اسکیم کے تحت جے پور کے مختلف علاقوں کے کم از کم 60 بھکاریوں کو روزگار فراہم کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.