ETV Bharat / state

الور: ہریانہ کے کسانوں پر لاٹھی چارج

ہریانہ پولیس نے شاہجہاں پور بارڈر پر ہریانہ کے کسانوں پر لاٹھی چارج کیا ہے۔ کسانوں اور پولیس کے مابین شدید جھڑپیں ہوئیں۔ اس کے بعد ہریانہ پولیس نے کاشتکاروں پر لاٹھی چارج کے بعد آنسو گیس کے گولے داغے۔ ہریانہ پولیس نے دھاروہیڑہ کے قریب کسانوں کو روک دیا تھا۔ 3 دن تک کسان ٹھہر کر وہاں موجود تھے۔

lathi-charge-on-haryana-farmers-from-shahjahanpur-border
شاہجہاں پور بارڈر سے ہریانہ کے کسانوں پر لاٹھی چارج
author img

By

Published : Jan 3, 2021, 9:58 PM IST

راجستھان کے ہنومان گڑھ و سری گنگانگر سمیت قریبی علاقوں کی کسان تنظیمیں جی کے ایس سے جڑے کاشتکاروں کے ذریعہ ہریانہ کے دھاروہیڑا میں چار روز قبل راجستھان کی حدود سے زبردستی بیریکیڈ توڑ کر ہریانہ میں داخل ہوئی تھیں۔ اس کے بعد وہاں پڑاؤ ڈال کر ٹھہرے ہوئے تھے۔

شاہجہاں پور بارڈر سے ہریانہ کے کسانوں پر لاٹھی چارج

اس کے بعد تنظیم سے وابستہ کسان آہستہ آہستہ پلائن کرگئے۔ اور آج بھی کسانوں کی ایک بڑی تعداد ہریانہ کی ٹکری بارڈر سے وہاں پہنچی تھی۔ اس کے بعد کسان اور ہریانہ پولیس کے مابین ایک محاذ آرائی ہوئی جس کے بعد پولیس نے آنسو گیس کے گولے برسائے اور ان پر فائرنگ کی۔ موقع پر کشیدگی بنی ہوئی ہے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

جے کے ایس فارمرز آرگنائزیشن کے نمائندے راجو پنجابی نے بتایا کہ کسانوں کا احتجاج جاری رہے گا اور کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے اور ہریانہ پولیس کی بربریت کا مسلسل جواب دیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.