جے پور: ریٹ امتحان میں ہوئی مبینہ دھاندھلی REET Exam in Rajasthan کے خلاف احتجاج کر رہے بی جے پی کارکنان پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔
بی جے پی کی جانب سے آج راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کی رہائش گاہ پر احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے بعد پارٹی کارکنان کو پولیس نے روکنے کی کوشش کی لیکن یہ تمام افراد نہیں رکے، جس کے بعد پولیس نے احتجاج کر رہے لوگوں پر لاٹھی چارج کیا۔
اس لاٹھی چارج کے دوران بی جے پی کارکنان سمیت بی جے پی کے ریاستی عہدیداران سمیت دیگر لوگ زخمی ہو گئے، زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اس دوران بی جے پی کے ریاستی صدر ستیش پونیہ سمیت دیگر لوگوں کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔ Lathi Charge on BJP Workers in Jaipur
دراصل راجستھان حکومت کی جانب سے ابھی حال ہی میں ریٹ امتحان منعقد کروایا گیا تھا۔ اس امتحان کا پیپر کروڑو روپے میں فروخت کیا گیا تھا، جس کے بعد تقریباً 38 لوگوں کو اس پورے معاملے میں گرفتار کیا جا چکا ہے اور کئی سرکاری ملازمین کو برخاست بھی کر دیا گیا ہے۔ Protest Against Government in Rajasthan
یہ بھی پڑھیں: ریٹ امتحان میں مشکوک سرگرمیوں میں ملوث چار افسران اور 16 ملازمین معطل
اس معاملے کو لے کر بی جے پی کی جانب سے سی بی آئی جانچ کا مطالبہ Demand for CBI Probe کیا جا رہا ہے لیکن راجستھان حکومت سی بی آئی جانچ کرانے کے لئے تیار نہیں ہے۔