کانگریس کے سینئر رہنما احمد پٹیل کے انتقال کے بعد ان کے فرزند فیصل پٹیل آج پہلی بار راجستھان کی دارالحکومت جے پور پہنچے۔ یہاں راجستھان مسلم وقف بورڈ دفتر میں ان کے لیے استقبالیہ پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام کی قیادت راجستھان مسلم وقف بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر خانو خان بودھوالی نے کی۔ وہیں، اس پروگرام میں رکن اسمبلی رفیق خان، امین کاغذی، سابق رکن پارلیمنٹ عشق علی ٹاک سمیت کانگریسی رہنما اور مسلم بورڈ کے ملازمین موجود رہے۔
انہوں نے کہا کہ میں راجستھان کہ اجمیر شریف میں واقع اسلم خواجہ صاحب کی درگاہ پراپنی عقیدت کا اظہار کرنے یہاں آیا ہوں۔ کیونکہ میں اقلیتی طبقے سے تعلق رکھتا ہوں، اس لئے یہ بات کافی اہمیت کی حامل ہے۔ میں نے راجستھان میں آکر ریاست کے اخلاقی موضوعات کو سنا ہے۔ اب میں دہلی جانے سے پہلے راجستھان کے وزیر اعلی سے ملاقات کروں گا اور ان موضوعات کو ان کے سامنے رکھوں گا۔
انہوں نے کہا کہ آج اقلیتی طبقہ روٹی، کپڑا، مکان اور بیروزگاری جیسے بنیادی مسائل سے جوجھ رہا ہے اور انہی سب باتوں کو میں وزیر اعلی کے درمیان رکھوں گا۔ واضح رہے کہ فیصل پٹیل نے پہلے اجمیر درگاہ میں زیارت کی اور اس کے بعد دارالحکومت جے پور پہنچے۔