ETV Bharat / state

'مجھے بچوں کی موت پر ذاتی افسوس ہے'

author img

By

Published : Dec 11, 2020, 5:20 PM IST

کوٹہ کے جے کے لون اسپتال میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 بچوں کی اموات پر لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے پر ریاستی حکومت سے بات کریں گے اور اس کا حل تلاش کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

ہسپتال میں بچوں کی موت پر لوک سبھا اسپیکر نے افسوس کا اظہار کیا

ریاست راجستھان کے کوٹہ جے کے لون ہسپتال میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 بچوں کی ہلاکت پر لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ 'ہسپتال انتظامیہ سے اس واقعے کے بارے میں معلومات لی ہیں اور اس سلسلے میں عہدیداروں سے تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔'

'مجھے بچوں کی موت پر ذاتی افسوس ہے'

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'اس حادثے پر انہیں ذاتی طور پر تکلیف ہوئی ہے، اس کے لیے ریاستی حکومت سے بات کی جائے گی اور یہاں کے انفراسٹرکچر اور عملے میں اضافہ کیا جائے گا۔'

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم ریاستی حکومت سے بات کریں گے اور اس کا حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔ جے کے لون ہسپتال کوٹہ ڈویژن کا ایک بہت بڑا اسپتال ہے اور مجھے بچوں کی موت پر ذاتی افسوس ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: کوٹہ: شیرخوار بچوں کی ہلاکت کا معمہ، جانچ کے لیے کمیٹی تشکیل

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ 'مکمل مانیٹرنگ نہ ہونے کی وجہ سے ہسپتال میں ایسے واقعات پیش آرہے ہیں، انہوں نے ریاستی حکومت سے عملہ بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.