اجمیر:ریاست راجستھان کے اجمیر میں واقع عالمی شہرت یافتہ خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ میں آنے والے زائرین کو گرمی سے راحت پہنچانے کے لئے کمیٹی کی جانب سے کوئی معقول انتظامات نہیں کئے جانے پر خادم نے سوال اٹھائے۔
درگاہ کے خادم سید قطب الدین سخی نے بتایا کہ درگاہ حضرت خواجہ غریب نواز کی درگاہ پر آنے والے لاکھوں زائرین کے انتظامات کی دیکھ بھال کرنے والی درگاہ کمیٹی کو زائرین کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ان کی عدم توجہی کے سبب زائرین کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہاکہ درگاہ میں کئی مقامات پر سنگ مرمر اور ٹائلیں بچھائی گئی ہیں لیکن چند ایک جگہوں کو چھوڑ کر زائرین کھلے آسمان تلے گرمی میں اذیت کا شکار ہیں۔ خواتین اور بچوں کے ساتھ بوڑھوں کو بھی شعلوں میں لپٹی گرم زمین پر بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ زائرین کو گرم زمین پر چلنا بہت مشکل ہو رہا ہے۔ درگاہ کمیٹی نے بعض مقامات پر گرمی سے راحت کے لیے انتظامات کیے ہیں لیکن وہ بھی ناکافی دکھائی دے رہے ہیں۔ ایسے میں درگاہ کمیٹی کو شدید گرمی اور پسینے سے بہنے والی نمی میں زائرین کو راحت فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔
یہ بھی پڑھیں:Raza Academy on Ajmer 92 Film اجمیر 92 فلم کے ذریعے نفرت پھیلانے کی سازش: رضا اکیڈمی
درگاہ کے خادم سید قطب الدین سخی نے کہاکہ زائرئن کو تمام تر سہولیات فراہم کرنا درگاہ انتظامیہ کمیٹی کی اولین ذمہ داری ہونی چاہئے ۔درگاہ کمیٹی کی بد انتظامی کے وجہ سے درگاہ کے خادم اور زائرین ناراض دکھائی دے رہے ہیں