ETV Bharat / state

Blood Donation Camp in Ajmer : اجمیر شریف میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد - عالمی شہرت یافتہ خواجہ معین الدین چشتی

شہدائے کربلا اور حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی یاد میں اجمیر شریف درگاہ کے خادموں کی جانب سے خون عطیہ کا کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف مذاہب کے لوگوں بالخص خواتین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

اجمیر شریف میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد
اجمیر شریف میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد
author img

By

Published : Aug 9, 2023, 2:56 PM IST

اجمیر شریف میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد

اجمیر: ریاست راجستھان کے اجمیر میں عالمی شہرت یافتہ خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ کے احاطے میں خدام سید زادگان کی جانب سے حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور شہید کربلا کی یاد میں منعقد خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

خون عطیہ کیمپ میں مسلم خواتین اور نوجوانوں نے مل کر 155 یونٹ خون عطیہ کئے۔درگاہ علاقہ کے معینیہ چشتیہ ہال میں صبح سے شام تک بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا تھا۔اس میں انجمن سید زادگان کے عہدے داران اور ضلع انتظامیہ کی اے ڈی ایم سی ٹی بھاونا گرگ نے بھی شرکت کی, کیمپ کا آغاز تلاوت قران پاک سے ہوا۔ خون کا عطیہ کر رہے نوجوانوں اور 35 خواتین نے اپنا خون عطیہ کرتے ہوئے دوسرے لوگوں سے اس طرح کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔

یہ بھی پڑھیں:Jamea-Tul-Hidaya جامعۃ الہدایہ کے فاغین کےلیے ہندی زبان کا آن لائن کورس متعارف

خون عطیہ کیمپ کے آخر میں خون کا عطیہ کرنے والے نوجوانوں کو خدام سید زادگان کی جانب سے ایک سرٹیفیکیٹ بھی دیا گیا۔ قابل غور ہے کہ مسلم نوجوانوں کی جانب سے بلڈ ڈونیشن کا یہ کیمپ ہر سال منعقد کیا جاتا ہے۔ رواں برس بھی خدام سید زادگان کی جانب سے منعقدہ اس کیمپ میں شرکت کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.