مہاراشٹر کے کلیان سے آئے عبدالبھائی بابا جی کی قیادت میں خواجہ غریب نوازؒ کی بارگاہ میں ڈیلیگیشن نے چادر پیش کی اور ملک میں نفرتی سیاست کے خاتمے کے ساتھ ہر ذات کو کورونا وبا سے محفوظ رکھنے کی دعا کی گئی۔ ممبئی کرائم برانچ اور بالی ووڈ میں عبدالبھائی بابا جی کے بہت چاہنے والے مرید ہیں۔ Kalyan Delegation Visits to Khawaja Gharib Nawaz
بالی ووڈ اسٹار جب کبھی کسی دشواری میں آتے ہیں تو بابا جی کی دعا کے طلب گار ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ خواجہ غریب نواز کی درگاہ اجمیر شریف میں عبدالبھائی بابا جی خود اپنے اہل خانہ کے ساتھ تمام مریدوں کی سلامتی کے لیے دعا کی۔
بابا کے ساتھ آئے وفد کے تمام ممبران عقیدت مندوں نے خواجہ صاحب کی مزار پر عقیدت کی چادر پیش کی۔
درگاہ حاضری کے بعد بابا فرید کے چلے کے قریب ملک میں نفرت کی سیاست کے خاتمے اور امن و امان کی خصوصی دعا کا اہتمام ہوا۔
شہر کلیان سے آئے اس ڈیلیگیشن کو درگاہ زیارت سید فخر حسین چشتی نے کرائی اور دربار کا تبرک پیش کیا۔