ETV Bharat / state

جھالاواڑ: ڈمپر سے کچل کر ایک ہی کنبہ کے پانچ افراد کی موت - Death of five including husband and wife

راجستھان کے جھالاواڑ ضلع میں دیر رات دردناک حادثے میں ایک ہی کنبے کے پانچ لوگوں کی موت ہوگئی۔ ڈمپر نے ٹپری کے باہر سورہے لوگوں کو کچل دیا۔

rj_jwr_01_accident_pkg_10034
جھالاواڑ: ڈمپر سے کچل کر ایک ہی کنبہ کے پانچ لوگوں کی موت
author img

By

Published : Jul 8, 2021, 11:17 AM IST

جھالاواڑ ضلع میں ایک بے قابو ڈمپر نے ٹپری کے باہر سورہے مزدور کنبہ کے 5 لوگوں کو کچل دیا جس سے سبھی کی موت ہوگئی۔ مرنے والوں میں میاں، بیوی اور ان کے تین بچے شامل ہیں۔ یہ دردناک حادثہ دیر رات کا بتایا جارہا ہے۔ دوسری جانب ڈمپر چھوڑ کر ڈرائیور فرار ہوگیا۔

دیکھیں ویڈیو

پولیس سے ملی جانکاری کے مطابق حادثہ جھالاواڑ کی تین دھار شاہراہ پر بڈبیلا گاؤں کے پاس ہوا۔ جہاں گھاٹولی علاقے کا رہنے والا ایک کنبہ سڑک کے کنارے ٹپری کے باہر سورہا تھا، دیر رات قریب پونے بارہ بجے ایک بے قابو ڈمپر ان کو کچلتے ہوئے آگے نکل گیا۔ حادثہ اتنا دردناک تھا کہ میاں بیوی اور ان کے تین بچوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ وہیں کچھ دوری پر سو رہے 2 بچے حادثے کا شکار ہونے سے بچ گئے۔

مزید پڑھیں: جے پور: کانگریس کے احتجاجی مظاہرے میں کورونا گائڈلائن کی خلاف ورزی

اس حادثہ میں میاں بیوی سریش اور سیتابائی اور تین بچے نرملا، کملیش اور پون کی موت ہوگئی ہیں۔مرنے والے بچوں کی عمر 10 سال سے کم بتائی جارہی ہے۔

منداور تھانہ پولیس نے ملوکین کی لاش کو ضلع ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.