پروگرام میں خطاب کے دوران پرتاپ سنگھ نے ایک بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’جے پور کے مسلم اکثریتی علاقے میں ریاستی حکومت کی جانب سے جلد ہی ایک بڑا انگلش میڈیم اسکول کھولا جائے گا'۔ پرتاپ سنگھ کھاچریاواس نے کہا کہ 'راجستھان حکومت مسلمانوں کو تعلیمی میدان میں آگے لانے کے لیے ہرممکن کوشش کر رہی ہے اور ان کی ضرورت کے مطابق حکومت کی جانب سے اعلانات بھی کیے جاتے ہیں'۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی برادری میں ہونہاروں کی کمی نہیں ہے، بس ضرورت اتنی ہے کہ ان بچوں کی حوصلہ افزائی کی جائے اور انہیں موقع فراہم کیے جائیں۔
مزید پڑھیں: راجستھان: ہجومی تشدد پر پی ایف آئی نے پریس نوٹ ریلیز کیا
اس موقع پر جذبہ فاؤنڈیشن کی سربراہ عروب عبدالعزیز نے بتایا کہ' اس دو روزہ پروگرام میں تقریبا 600 سے زائد ہونہار طالب علموں کو فاؤنڈیشن کی جانب سے انعامات دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی، اس دو روزہ پروگرام میں ریاستی حکومت کے نمائندوں نے بھی شرکت کرکے اقلیتی ہونہار طالب علموں کی حوصلہ افزائی کی۔