ETV Bharat / state

کسانوں کی حمایت میں جماعت اسلامی ہند کا وفد شاہ جہاں پور بارڈر پہنچا

author img

By

Published : Dec 24, 2020, 3:59 PM IST

Updated : Dec 24, 2020, 4:17 PM IST

ریاست راجستھان میں جماعت اسلامی ہند کے عہدیدران اور ذمہ داران مظاہرہ کر رہے کسانوں کی حمایت میں شاہ جہاں پور بارڈر پر پہنچے۔

کسانوں کی حمایت میں جماعت اسلامی ہند شاہ جہاں پور بارڈر پہنچے

جماعت اسلامی ہند راجستھان کے ریاستی صدر ناظم الدین کی قیادت میں یہ وفد شاہ جہاں پور بارڈر پر پہنچا اور کسانوں کی حمایت کا اعلان کیا۔

وہیں مرکزی حکومت سے یہ مطالبہ کیا گیا کہ زرعی قوانین کو واپس کیا جائے اور کسانوں کی باتیں سنی جائیں نیز ان کے خدشات کو دور کیا جائے۔ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو کسانوں کے ساتھ ساتھ پورے ملک کو بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، یہ قانون کسانوں کے حق میں نہیں ہے اس لیے اس قانون کو فوراً واپس لیا جائے۔

واضح رہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ میں تین زرعی قوانین کو جب پاس کیا جا رہا تھا اسی وقت سے جماعت اسلامی ہند کی جانب سے اس بات کا اعلان کر دیا گیا تھا کہ یہ قانون کسانوں کے حق میں نہیں ہے اور وہ ان قوانین کی مخالفت کرتے ہیں اور اسے واپس لینے پر زور دیتے ہیں۔

Last Updated : Dec 24, 2020, 4:17 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.