ETV Bharat / state

ملٹری انٹیلیجنس کی بڑی کارروائی ، ایک مشتبہ شخص گرفتار - پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی

جیسلمیر کے ملٹری اسٹیشن کے مرکزی دروازے کے قریب آرمی کی انٹلیجنس یونٹ نے پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے لئے جاسوسی کے شبہ میں ایک ملزم کو حراست میں لیا ہے۔ اس کے موبائل فون میں پاکستان سمیت متعدد ممالک کے نمبر ملے ہیں۔ فی الحال پوچھ گچھ جاری ہے۔

ملٹری انٹیلیجنس کی بڑی کارروائی ، ایک مشتبہ شخص گرفتار

author img

By

Published : Jun 27, 2021, 10:05 AM IST

ملٹری انٹیلیجنس کی جیسلمیر یونٹ نے ہفتہ کی رات بھارتی فوج کے سب سے بڑے فوجی اسٹیشن کے مین گیٹ کے قریب ایک بڑا آپریشن کیا۔ بھارتی فوج کے انٹیلیجنس یونٹ نے جاسوسی کے شبہ کی بنیاد پر ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔

ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق مشتبہ شخص ضلع کے باسن پیر گاؤں کا رہائشی خان بتایا جارہا ہے جس کی آرمی کینٹ میں کینٹین تھی۔ یہی وجہ ہے کہ اس کا ملٹری اسٹیشن پر آنا جانا لگا رہتا تھا اور فوج کی خفیہ ایجنسی کچھ عرصے سے مسلسل مشتبہ شخص کی نگرانی کر رہی تھی۔

آرمی انٹیلیجنس ٹیم نے ہفتے کے رات دیر گئے ملٹری اسٹیشن کے ٹی ایس پی ون گیٹ کے قریب ملزم کو پکڑ لیا اور اس سے پوچھ گچھ کی۔ اس دوران اس کے موبائل فون میں پاکستان، آسٹریلیا، سری لنکا اور انگلینڈ سمیت متعدد ممالک کے نمبر بھی ملے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جموں ایئرپورٹ کے تکنیکی علاقے میں دھماکہ

معلومات کے مطابق انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ذریعہ یہ کہا جارہا ہے کہ اسے پاکستان انٹیلی جنس ایجنسی (آئی ایس آئی) نے ہنی ٹریپ میں پھنسا رکھا تھا۔ اب اس سارے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ملٹری انٹیلیجنس کے ساتھ انٹیلی جنس ایجنسیاں بھی ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہیں۔ ابھی تک اس پورے معاملے پر کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.