ETV Bharat / state

جے پور کا مشہور ڈینی چائے والا - چائے

چائے کو اگر بھارت کا قومی مشروب کہا جائے تو بیجا نہ ہوگا کیوں کیوں ہر شخص چائے سے محبت کرتا ہے اور چائے لاکھوں کروڑوں لوگوں کی صبح خوشگوار بناتی ہے۔ اسی سلسلے میں ہم بات کریں گے جے پور کے ڈینی چائے والے کی جو کافی مشہور ہے۔

ڈینی چائے والا
ڈینی چائے والا
author img

By

Published : Nov 15, 2020, 10:11 PM IST

ویسے تو راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں ہر علاقے میں آپ کو چائے کی ہوٹل نظر آئے گی لیکن اگر بات کی جائے مسلم اکثریتی علاقے جالوپورہ کی تو یہاں پر ایک دوکان ڈینی چائے والا کے نام سے ہے۔ یہ چائے والا پہلے اسلم کے نام سے پہچانا جاتا تھا لیکن اپنی چائے کی وجہ سے مشہور ہونے پر یہ ڈینی نام سے مشہور ہوگئے۔

جے پور کا مشہور ڈینی چائے والا

ڈینی کی دوکان میں چائے پینے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈینی کی ہوٹل سے ہم لوگ ایک سے دو کلومیٹر دور رہتے ہیں لیکن جب تک ڈینی کی چائے نہ پی لیں تب تک سکون نہیں ملتا اس لیے دن میں ایک بار ہم یہاں کی چائے ضرور پیتے ہیں۔

ڈینی کی ہوٹل پر چائے کی قیمت پانچ روپے سے دو سو روپے تک ہے۔ یہاں چائے پینے کے لیے جے پور ہی نہیں بلکہ ریاست راجستھان کے الگ ضلع سے بھی لوگ آتے ہیں اور ڈینی کی چائے سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

ہوٹل کے مالک اسلم عرف ڈینی تعلق سے ہی ہے۔ وہ صبح پانچ بجے دکان کھولتے ہیں اور رات میں گیارہ بجے تک ہوٹل چالو رہتی ہے۔ اس چائے کی دکان پر الگ الگ قسم کی چائے بنائی جاتی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ہوٹل پر گیس کے چولہے پر نہیں بلکہ کوئلے جلا کر چائے بنائی جاتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.